راولاکوٹ (سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایت پر راولاکوٹ شہر میں صفائی مہم کے آغاز کے دوسرے مرحلے پر دوسرے بڑے شہر چک بازار میں صفائی کے آغاز پر آگاہی مہم و آگاہی واک کا اہتمام کیا ہے جس میں عوام علاقہ چک بازار کے علاوہ سکول کے بچوں نے خصوصی طور پر حصہ لیا۔ صفائی مہم آگاہی واک کا میئر میونسپل کارپوریشن سردار عبدالنعیم خان کی سربراہی میں انعقاد کیا گیا اس واک میں، ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی، ڈپٹی میئر کارپوریشن قاضی نثار، میونسپل کارپوریشن کے وارڈ کونسلرز سردار عامر خورشید، نوشین کنول ایڈووکیٹ، سردار آفتاب عارف، سردار ثاقب سلیم، سردار عامر رفیق، سردار نیئر اشرف، سردار اورنگزیب خان اور شوکت حسین خان کے علاوہ، چیف آفیسر بلدیہ سردار عاطف نسیم، اے ڈی ٹورازم، آصف اسلم کے علاوہ دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس واک کا مقصد عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، اس واک کے انعقاد پر عوام علاقہ چک اور گردونواح نے میونسپل کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا، یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام دیگر شہروں میں بھی صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی واک کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہے گا اور کارپوریشن کی حدود میں دیگر وارڈوں میں بھی مرحلہ وار آگاہی واک ہونگی۔ چک بازار میں منعقدہ آگاہی واک کے اختتام پر میئر میونسپل کارپوریشن سردار عبدالنعیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ صفائی کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں، عوام کے تعاون سے ہی صفائی کا عمل جاری رکھنا ممکن ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی، اور ڈپٹی میئر قاضی نثار نے بھی خطاب کیا۔
0