0

مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام چوہدر ی غلام عباس کی برسی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

مظفرآباد(پرل نیوز) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس نے رائیس الاحرار چوہدر ی غلام عباس کی 56 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کاآغاز کردیا۔ آزادکشمیر بھراور پاکستان میں مسلم کانفرنس کے وفات پاجانے والے سابق صدور اور سیکرٹری جنرل کے قبروں پرچادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے اسلام آباد میں مسلم کانفرنس کے سابق سیکرٹری جنرل بشیر حسین اندرابی مرحوم قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔ سیکرٹری جنرل مہرالنسائ، سردار طارق سکندر، ساجد قریشی ایڈووکیٹ،سردار عاصم زاہد عباسی، حمید شاہین علوی،شیخ خورشید انور، راجہ محمد زرین خان،سیدظفر علی شاہ، وحید انقلابی، اشفاق عباسی،یاسر عباسی،عقیل عباسی، عامر نور عباسی، ہمایوں چغتائی اور دیگر مسلم کانفرنس کے سیکرٹری جنرل خواجہ محمد امین مختار کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی اس موقع پر بڑی تعداد میں عہدیداران و کارکنان بھی اس موقع پر موجودتھی۔ جبکہ صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کی ہدایت پر د ارالحکومت مظفرآباد میں سابق صدر کے ایچ خورشید مرحوم،چوہدری غلام عباس کے صاحبزادے راشد عباسی ،راجہ حیدر خان ،غلام علی ، محمدعلی؎ کنول ،میرواعظ مولوی یوسف کے مزارپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔بعدازاں معروف رہنما سردار غلام رسول بیگ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اور مسلم کانفرنس کے معروف رہنما اللہ رکھا ساغر کی قبر پرپھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ غازی آباد میں قائد ملت چوہدری غلام عباس کے ساتھی مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان رح کے مزار پر مرکزی استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین میجر سردار نصراللہ خان صدر حلقہ دھیرکوٹ سردار عرفان عباسی سیکرٹری جنرل راجہ منیر خان صدر یونین کونسل مکھیالہ سردار عبدالواحد خان سردار تجمل عباسی سردار افتخار عباسی سردار عظیم ظفر راجہ عبدالستار خان حافظ عبدالصمد خان و دیگر نے چادر پوشی کی اور دعائے مغفرت کی۔ مسلم کانفرنس کے معروف رہنما غلام دین وانی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی، پروفیسر سید بشیر حسین جعفری کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے ے بعد فاتحہ خوانی کی جبکہ نکیال میں قائد ملت چوہدری غلام عباس کے ساتھی سردار فتح محمد کریلوی، سابق صدر ریاست اور وزیراعظم آزاد کشمیر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے مزارات پر نکیال کے مقامی جماعتی عہدیداران وکارکنان کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔ چوہدری غلام عباس نے کشمیر کی تحریک آزادی کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اپنی پوری زندگی اس مقصد کیلئے وقف کردی۔چوہدری غلام عباس نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور دلی طور پر ریاست کے پاکستان سے الحاق کی حمایت کی اور اس نصب العین سے وابستہ رہے۔زندگی بھر برداشت، درگزر مساوات کے اصولوں پر کار بند رہے۔ قوم کو مسلسل نظریہ کی وابستگی کا درس دیا وہ پاکستان میں قائد اعظم کے با اعتماد ساتھیوں میں تھے۔ آپکی شخصیت کشمیر کے لئے باعث فخر ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ان جیسا انتہائی دین دار، محب الوطن کشمیر اور پاکستان سے محبت کرنے والا جموں کشمیر کی دھرتی میں پیدا ہوااُنھوں نے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس پکے توحید پرست، سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے اپنی جوانی کے ابتدائی دنوں سے ہی برصغیر کے مسلمانوں بالخصوص کشمیریوں کو انگریزوں اور ڈوگروں کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے کار ہائے نمایاں انجام دیئے۔ انہوں نے انتہائی مشکل وقت میں کشمیری مسلمانوں کی سرپرستی و رہنمائی کا بیڑا اٹھایا۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے تشخص ووقار کو بلند کیا مسئلہ کشمیر کو قومی مسئلے کی حیثیت سے زندہ رکھنے میں کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں