0

راولاکوٹ سمیت مختلف شہروں میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے

راولاکوٹ،کھائی گلہ، عباسپور، ہجیرہ (پرل نیوز) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر اور راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عمر نزیر کشمیری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آج سے شروع تحریک کی ہم مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں اگر گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی کے مطالبات فوری تسلیم نہ ہوئے تو ہم باہم مل کر دونوں خطوں سے تحریک آگے بڑھا ئیں گئے ہمارے مسائل سانجھے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری اور فیصل راٹھور سمیت چند وزراء دیانت داری سے مسلہ حل کرنے کوشاں ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کی نیت پر شک نہیں لیکن کچھ وزراء سازش کر رہے ہیں وہ حالات خراب کرنا چاہتے ہیں چودہ روز کے بجائے آٹھ جنوری تک انیس روز ہم نے مہلت دی ہے اب اس کے بعد کوئی مہلت نہیں دیں گے ہمارے پاس بے شمار آپشن موجود ہیں اب جو بھی اقدام اٹھائیں گے آخری اور فیصلہ کن ہوگا لوگ بجلی بلز بائی کاٹ جاری رکھیں راولاکوٹ شہر میں دو دھرنے ہیں اسی طرح نواحی علاقوں میں دھرنے جاری ہیں لوگ ان دھرنوں کو زیادہ منظم کریں ان خیالات کا اظہار عمر نزیر کشمیری نے کچہری چوک میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے کیا ٹرانسپورٹ یونین آزاد کشمیر کے صدر اور ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سجاد خان اور فاروق صابر سابق صدر سروراجیہ پارٹی نے بھی خطاب کیا۔ بجلی کے بلات پر ناجائز ٹکسیسز کے خلاف کھائی گلہ شہر مکمل طور پر بند چاروں طرف کی سڑکوں پر ٹریفک جام مریض سکولوں کالجوں کے طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا مقررین نے کہا کے کسی صورت بجلی کے ٹکسیسز نہیں دیں گے پانی ہمارا اس پر حق ہمارا ہے انہوں نے کہا کے آٹے کی سبسڈی بھی بحال کروائیں گے ہم بکنے والے نہیں بجلی کے بلات لوگ نہ ادا کریں جب تک ٹیکس معاف نہیں کیے جاتے آزاد کشمیر حکومت ہمیں سبز باغ دیکھا رہی ہے آزاد کشمیر کے غیرت مندوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مظفرآباد سے لیکر بھمبر تک یکجان ہوکر آزاد کشمیر کے حکمرانوں کا مقابلہ کیا احتجاجی مظاہرہ سے نیب کے چیئرمین سردار لیاقت حیات انجمن تاجران کے صدر ماما ارشد سردار اصغر خان سردار خالد بابر مظہر آذاد دیگر نے خطاب کیا۔ مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر انجمنِ تاجران عباسپور سول سوسائیٹی اور یوتھ عباسپور کے زیر اہتمام سب ڈویژن عباسپور میں بھرپور یومِ سیاہ منایا گیا پورے شہر کی دوکانوں پرسیاہ جھنڈے نصب کیے گئے اور دن 11بجے سے 1 بجے تک مکمل شٹرڈاؤن کیاگیا مرکزی پُل سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ھزاروں افراد نے شرکت کی شرکائے ریلی نے اپنے بازؤؤں پر سیاہ پٹیاں زیب تن کر رکھیں تھیں شرکائے ریلی نعرہ تکبیر اللہُ اکبر، ھمارے مطالبات پورے کرو بجلی بلات اضافہ واپس لو ناجائز ٹیکسزز واپس لو، لوڈشیڈنگ بند کرو کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جلسہ سے صدر سردار محمد حیات خان، شیخ محمد نذیر، سردار فیاض خان، صدر چنار پریس کلب خواجہ ریاض احمد، مفتی عبد الباسط، سردار عبدالحفیظ چغتائی، چوھدری محمد اسحاق، سردار محمد یوسف چغتائی، راجہ ادیب قمر، کونسلر سردار نوید خان، سردار امیر اکبرخان، سردار محمد شیراز چغتائی شاہجہان ارشد اور محترمہ سمعیہ بتول نے خطاب کیا۔ عوامی حقوق تحریک ایکشن کمیٹی ہجیرہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرہ کا آغاز دھرنے کے مقام سے کیا گیا ،مظاہرے میں تاجران ،وکلاء سیاسی سماجی تنظمیوں ،سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تاجران نے 3گھنٹے شٹرڈائون کیا ،شرکاء نے پورے شہر کا چکر لگا کر سیراڑی چوک بند کر کے احتجاجی جسلہ کیا احتجاجی جلسہ سے صدر عوامی ایکشن کمیٹی سردار ظہور ،سردار اعجاز نثار ایڈووکیٹ ، سردار مصطفی ،امجد سردار ،ملک الیاس،شاہد اسلم،چاچو خورشید ،مولانا حسیب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے یہ عوامی حقوق کی تحریک ہے اسکو منطقی انجام تک لے جائیں گے حکومت نے دو ہفتہ کا وقت لیا ہے اس کے اندر مطالبات حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے جو انہیں پوری کرنا ہو گی جموں کشمیر جوائنٹ کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں عوام بجلی بلات کا بائیکاٹ جاری رکھیے جب تک مطالبات حل نہیں ہوتے دھرنے اور احتجاج جاری و ساری رہیں گے محکمہ برقات عوام کا مزید امتحان نہ لیں لو ڈشیڈنگ بر داشت نہیں کریں گے بر قیات نے اگر قبلہ درست نہ کیا تو ہمارا رخ گریڈ کی طرف ہو گا اگر کسی بجلی صارف کا کنکشن کاٹنے کی کوشش کی گی تو پھر سگینی کا ذمہ دار محکمہ برقیات ہو گا بالا احکام نوشتہ دیور پڑھ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں