0

سماجی ضروریات کو سمجھے بغیر تعلیم کو کارآمد نہیں بنایا جا سکتا،وائس چانسلر جامعہ پونچھ

راولاکوٹ(پرل نیوز) وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر (پرائیڈ آف پرفارمنس) نے کہا ہے کہ جامعہ کی ترقی اور استحکام روایتی طریقہ کار سے ممکن نہیں ۔یونیورسٹی کی ترقی کیلئے کثیر الجہتی اور جدید آ ئیڈیاز کی ضرورت ہو تی ہے ۔عصر حاضر میں عالمی سطح پر شراکت داری کے بغیر یونیورسٹی کا تصور ممکن نہیں اسی مقصد کے تحت ہم جامعہ پونچھ کو عالمی ریڈار پر لے آ ئے اور یہ سب اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔انھوںنے کہا کہ دنیا میں تعلیم و تربیت کیلئے روایتی طریقوں کی جگہ جدت نے لے لی ہے اور جب ہم تعلیم و رتربیت کیلئے ٹیکنالوجی اور سماجی ضروریات کو نہیں سمجھیں گے تعلیم کو معاشرے کیلئے کار آمد نہیں بنایا جا سکتا ۔ان خیالات کااظہار انھوں نے جامعہ کے تراڑ اور چھوٹا گلہ کیمپس کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔وائس چانسلر نے تراڑ کیمپس کے میگا پراجیکٹ جبکہ چھوٹا گلہ میں کھیلوں کے میدان پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف خان سمیت مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز ،پرنسپل افسران اور دیگر بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹرفیز 2انجینئر امتیاز بہار،پراجیکٹ ڈائریکٹر فیز 1انجینئر محمد اقبال خان، اور ڈائریکٹر ورکس انجینئر وسیم احمد نے وائس چانسلر کو بریفنگ دی ۔ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر نے کام کی رفتار ہپر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے کام کو اگلے تین ماہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ اگلے تین ماہ میں ہم کرائے کی عمارتوں سے اپنی عمارتوں میں منتقل ہو جائیں گے جس سے جامعہ پونچھ کی اکیڈمک لائف مذید متحرک ہو جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں