0

آزادکشمیر میں بجلی چوری روکنے کیلئے محکمہ کو 3 ماہ میں ایک لاکھ میٹر کی تنصیب کا حکم

مظفرآباد(پرل نیوز)آزادکشمیر حکومت نے سو فیصد بجلی صارفین سے بل وصولی کی غرض سے 1لاکھ میٹرز کی فوری تنصیب یقینی بنانے کے لئے محکمہ برقیات کو 3 ماہ کا وقت دیدیا، نئے جدید ڈیجیٹل بجلی میٹرز آزادکشمیر پہنچ گئے آج سے ہی جدید نئے میٹر تنصیب کا کام شروع، مظفرآباد، میرپور اور پونچھ ڈویژن کے جملہ اضلاع کے محکمہ برقیات آپریشن ڈویژن کے مہتممین کو ہدایات جاری، 30 اگست تک ایسے صارفین جن کی میٹر فیس جمع ہیں کو ترجیح اول کے طور پر میٹر دیئے جائیں گے،ستمبر میں خراب میٹرر والوں کے میٹر تبدیل ہونگے اور آخری مرحلہ میں جن صارفین نے میٹرز کی رقم جمع نہیں کی اور انکے کنکشن بدوں میٹر یا خراب میٹر پر چل رہے ہیں کو میٹر ہر صورت لگا کر دینے کے احکامات جاری،اب ڈس میٹر والا بہانہ نہیں چلے گاجو صارفین میٹر کی فیس جمع نہیں کرواسکے ان کو 6 ماہانہ اقساط بلوں میں شامل کرکے میٹر والا بنایا جائے گا، وزیراعظم کے حکم کے مطابق غیر رجسٹرڈ کنکشن اب نہیں چل سکیں گے ہر شہری کو بل لازمی دینا ہوگا،بڑے نادہندہ گان کے بجلی کنکشن منقطع کرکے ان سے ریکوری کے لئے مہتممین کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں