راولاکوٹ(پرل نیوز)حسین کوٹ،ترپی،میرہ کے مختلف مقامات پرپارلیمانی لیڈرپی پی پی آزادکشمیرسرداریعقوب خان نے سڑکوں کاسنگ بنیادرکھااورمختلف تقریبات سے خطاب کیا۔اس موقع پرجموں کشمیرپیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنان نے اپنی جماعت سے وابستگی ختم کرکے سرداریعقوب خان کی قیادت پراعتمادکااظہارکیا۔جن میں ریٹائرڈہیڈ ماسٹرشہزاد، محمدنیاز، حامدجاوید، سردار وحید سردار رشید،روحیل وحید،زوہیب وحید،محمدپرویز،محمدریاض محمدعرفان دیگراپنے خاندانوں سمیت شامل ہیں۔تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سرداریعقوب خان نے کہاکہ خطہ میں تعمیروترقی میری اولین ترجیح رہی ہے۔میں نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے ہیں ہمارے کام بولتے ہیں ہم نے کبھی اپنے کاموں کاپرچارنہیں کیا۔خدمت خلق کے نتیجہ میں تعمیروترقی کے ریکارڈتوڑے سڑکیں صحت وتعلیم کے لئے پہلی سیڑھی ہیں۔لوگوں کی فلاح کے لئے ہمیشہ استبدادسے بڑھ کام کیابطورایم ایل اے، حلقے کے ایک ایک انچ پرایمانداری کے ساتھ فنڈزکی تقسیم کی کبھی سیاسی بنیادو ں پرسڑکوں کی بندربانٹ نہیں کی۔ہمیشہ میرٹ کابول بالاکیا۔پونچھ ڈویژن سیاحوں کے لئے بہترین مقام ہے۔یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نوازہیں پاکستان اوردنیابھرسے لوگوں کویہاں کارخ کرناچاہیے۔سیاحوں کے لئے لوگ ذاتی کاوشوں سے بہترین بندوبست کریں کیونکہ سیاح ہمارے مہمان اورواپسی پرعلاقے کے سفیربن کرجاتے ہیں۔دیگرمقررین میں سرداربلال شکیل ایڈووکیٹ،منصوراحمدکونسلر،محمدعارف خان صدرتقریب محمدریحان یوسف کونسلرطاہراکمل محمدشہزادجبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صوبیداررمضان نے اداکئے۔
0