0

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کیے جائیں گےچوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد(پرل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدر جماعت چوہدری محمد یٰسین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گے اجلاس میں ازاد جموں کشمیر ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی کی از سر نو رجسٹریشن پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ عدالت العالیہ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں مہاجرین مقیم پاکستان کے ووٹرز کو پارٹی کے حق میں متحرک کرنے کے لیے پارٹی تنظیموں کو متحرک کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت پوری توانائی کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے گی۔آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے علاوہ مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں کنوینشن کے انعقاد کیلئے حتمی فیصلہ کیلئے ٹکٹ ہولڈرز اور مرکزی قیادت کا اجلاس بلایا جائے گا اور حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔اجلاس میں،سابق صدر سردار یعقوب خان،سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سنیر نائب صدر و وزیر قانون و انصاف میاں عبد الوحید،جنرل سکریٹری و وزیر لوکل گورنمنٹ ح فیصل ممتاز راٹھور،و دیگر وزراء وزی بحالیات جاوید بڈھانوی، سید بازل علی نقو ی وزیر بہبود آبادی،،سردار جاوید ایوب،، وزیر عشر و زکوٰۃ چوہدری قاسم مجید وزیر امور منگلا ڈیم نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور فلسطین پر ظالمانہ بمباری بچوں اور خواتین کے قتل عام پر اظہار تشویش کیا گیا اور اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔نیلم ویلی میں بھارت کی جانب سے سوناڑ میں لائن آف کنٹرول پر پانچ کشمیریوں کی بے گناہ شہادت اور دھشت گرد ظاہر کر کے دنیا میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کی مذمت کی گی اور پاکستان کے دفتر خارجہ سے شہداء کی نعشیں واپس لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سوناڑ واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی بھارت ایسے گھناؤنے اور سازشی کھیل کھیل چکا ہے۔دفتر خارجہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سختی سے اقدامات کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں