0

آزادکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کا نمبرات کی بجائے گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

میرپور (پرل نیوز) کنٹرولر امتحانات سکولز آزاد جموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راجہ طلعت اسلم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق IBCCاور PBCCکے فیصلے کے مطابق امتحان ثانوی فرسٹ اینول 2024سے گریڈنگ سسٹم و پاسنگ مارکس کی نئی پالیسی کے تحت مارکس شیٹ پر حاصل کردہ نمبرات کے ساتھ Absolute Gradeبھی لکھے جائیں گے ۔پالیسی کے مطابق پہلے مرحلے میں امیدوار کے رزلٹ کارڈ پر نمبرات کے ساتھ گریڈ اور GPدرج کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں رزلٹ کارڈ پر صرف گریڈ اور GPدرج ہوں گے ۔پاسنگ مارکس 33فیصد کی بجائے 40فیصد کا اطلاق امتحان ثانوی جماعت نہم فرسٹ اینول 2024سے ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں