0

کمشنر پونچھ کا ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

راولاکوٹ (پرل نیوز) کمشنر پونچھ ڈویژن سردارسہیل اعظم نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ پونچھ راولاکوٹ کادورہ کیا اورمختلف شعبہ جات کامعائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ موجودہ دورمیں میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔سوشل ،پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کاکردار بہت اہم ہے صحافی معاشرے کاانتہائی قابل احترام طبقہ ہیں صحافی اورانتظامیہ مل کرمعاشرے کی اصلاح اورترقی میں مزیدکرداراداکرسکتے ہیں ۔صحافی ریاست مخالف عناصر کیخلاف اور ریاستی استحکام کیلئے اپناکردار اداکرتے رہیں ۔ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ پونچھ راولاکوٹ کو مکمل تعاون فراہم کریں گے اورریاست مخالف عناصر کیخلاف مل کرکام کریں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ سعد اللہ خان بھٹی ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر باغ محمد پرویز خان ،پروگرامر آفیسر شمیم انجم عزیز اوردیگر افسران وملازمین موجود تھے ۔صدر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ راشد نذیر کی قیادت میں صحافیوں کاوفد بھی موجود تھا جس میں سرداررزاق خان ،ساجد محمود ،اورسہیل خان شامل تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ سعد اللہ خان بھٹی کمشنر پونچھ ڈویژن کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔کمشنر پونچھ ڈویژن نے ڈپٹی ڈائریکٹراطلاعات پونچھ اور صد رغازی ملت پریس کلب پونچھ راولاکوٹ سے سوشل میڈیا کے حوالے سے موجود مسائل اورامکانات پرمشاورت کی ۔انہوںنے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ پونچھ راولاکوٹ کے افسران وملازمین کے مسائل ،آراء اورتجاویز سنیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں