0

ویمن یونیورسٹی باغ کے ملازمین کا تنخواہوںمیں اضافہ نہ ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

باغ(پرل نیوز) ویمن یونیورسٹی باغ کے ملازمین کا تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف 30% اور 35% اضافہ کی عدم ادائیگی اور اے آر اے ڈی آر اے نہ دیے جانے کے خلاف فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹریٹیو سٹاف کے ملازمین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج ی مظاہرہ مظاہرین کی بڑی تعداد نے پلے کارڈ اثھا رکھے تھے جن پہ لکھا تھا کہ ایک ریاست دو قانون نا منظور نامنظور۔ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے۔30% اور 35% ایڈھاک ریلیف کی ادائیگی کرو۔ویمن یونیورسٹی کو سپیشل گرانٹ دو۔درج تھے۔ملازمین نے مین کیمپس سے بینطیر کیمپس تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے جائز مطالبات منظور کرے۔مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے وزیراعظم اور صدر ریاست جو کہ جامعات کے چانسلر بھی ہیں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے مطالبات کے حل کے لیے وائس چانسلر صاحبان کو پابند کریں۔مقررین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے اور تدریسی بائیکاٹ کریں گے۔مقررین ڈاکٹر شرافت حسین صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن۔سردار اورنگزیب صدر ایڈمنسٹریٹیو سٹاف ایسوسی ایشن ویمن یونیورسٹی،ڈاکٹر انیس عباسی۔وقار گریزی،ڈاکٹر سعدیہ خان،فریال بٹ،ڈاکٹر شازیہ۔بشارت تیموری۔محمد شاہد ، محمد آصف صدر درجہ چہارم نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں