0

راولاکوٹ انجمن تاجران کا اجلاس، 21 دسمبر کو ریاست گیر احتجاج کی کال پر مشاورت

راولاکوٹ (سٹی رپورٹر) راولاکوٹ انجمن تاجران کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر راولاکوٹ انجمن تاجران سردار عمر نذیر منعقد ہوا اجلاس سے امتیاز رحمت سنیئر نائب صدر، ریحان اشفاق ڈپٹی جنرل سیکریٹری،مہتاب اعظم نائب صدر، فاروق ریشم خان،نیاز، شاہد خان، کامران، قمر یوسف،حافظ ولید افتخار، عابد حسین، محمد الیاس خان، شازب نائب صدر،امجد لطیف ڈپٹی چیف آرگنائزر،خواجہ واجد لیاقت نائب صدر اسد اللہ بلال، شمریز، قاضی زولفقار، شہزار حسین، عامر جاوید، سلمان اشفاق، جمشید صاحب، مبشر نسیم،زاہد عزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ21 دسمبر کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر پورے آزاد کشمیر سمیت راولاکوٹ میں بھی احتجاجی مظاہرہ اور پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، راولاکوٹ انجمن تاجران کے ترجمان کے مطابق 21 دسمبر کو دن 12 بجے سے 3 بجے تک راولاکوٹ شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہوگا، اور شرکاء احتجاج بجلی بلات کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے، اپنے بلات کو ہاتھوں میں لے کر احتجاجی مظاہرے اور پروگرام کے بعد تمام بجلی بلات نزر آتش کیے جائیں گے، اجلاس میں رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مطالبات ہمارے حل نہیں ہوتے اس وقت تک بجلی کے بلات کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا، اگر کسی بھی تاجر کا کنکشن منقطع کیاگیا تو عوامی ایکشن کمیٹی سخت ترین احتجاج کرے گی۔ 21 دسمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق آئندہ کے سخت ترین لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں