0

اسٹیٹ یوتھ اسمبلی بہترین نرسری، اسمبلی اجلاس میں نوجووانوں کو مدعو کرنا چاہیے، سپیکر اسمبلی

مظفرآباد(پرل نیوز) اسٹیٹ یوتھ اسمبلی آزادکشمیر چیپٹر کے وفد کا دورہ مظفرآباد،قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تفصیلات کے وزیر اعظم اسٹیٹ یوتھ اسمبلی عدیل حسین اعوان کی قیادت میں اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سے ملاقات کی اور اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کی جانب سے شیلڈ پیش کی اس موقع پر سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ یوتھ اسمبلی نوجوانوں کے لیے بہترین نرسری ہے آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے اجلاسوں میں نوجوانوں کو آنا چاہیے تاکہ وہ بھی قانون سازی کے عمل کو دیکھے اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے اس نے اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کی ٹیم کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی بعدازاں اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان،سردار عبدالقیوم خان نیازی اور اپوزیشن کے ممبران اسمبلی سے بھی ملاقات کی وزیر سپورٹس اینڈ عاصم بٹ،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ تہذیب النسائ،ڈائریکٹر سپورٹس ملک شوکت حیات سے بھی ملاقات کی نوجوانوں کے لیے قرضہ جات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی،اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے وفد نے مشیر حکومت نثارہ عباسی،میئر مظفرآباد سید سکندر گیلانی،ممبر ضلع کونسل مظفرآباد ملک خرم اعوان سے بھی ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم اسٹیٹ یوتھ اسمبلی عدیل حسین اعوان نے تمام لوگوں کا شکریہ کیا۔ وفد میں اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے سینئر وزیر خواجہ احمد بشیر،وزیرِ تعلیم عروبہ اسد،سیکرٹری اسمبلی زوناش طارق،راجہ سیف وزیر منشیات،بلال انجم بٹ وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر، کامران راٹھور ممبر اسٹیٹ یوتھ اسمبلی،راجہ ایاز وزیر برقیات،اظہر علی بخاری ممبر اسٹیٹ یوتھ اسمبلی،خواجہ ثاقب وزیر ٹورازم، خواجہ احسن خالد ممبر کونسل اسٹیٹ یوتھ اسمبلی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں