0

ڈگری تصدیق میں مسائل پر طلبہ شعبہ امتحانات سے رابطہ کریں،کنٹرولر جامعہ پونچھ

جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ پونچھ کی سینیٹ کے فیصلے کی روشنی میں جامعہ کے نام میں ترمیم کر کے”یونیورسٹی آف پونچھ“ نام رکھا گیاہے۔قبل ازیں ایکٹ کی روشنی میں جامعہ کو ”دی یونیورسٹی آف پونچھ“ لکھا جاتا رہا۔جس کے باعث قبل ازیں جاری کی جانیوالی ڈگریاں بھی اسی نام کی مناسبت سے جاری ہو تی رہیں۔اب جبکہ جامعہ پونچھ کی سینیٹ کے فیصلے کی روشنی میں ”یونیورسٹی آف پونچھ“ایکٹ کا باضابطہ حصہ بن چکا ہے۔ڈگریوں اور دیگر سرٹیفکیٹس پر”یونیورسٹی آف پونچھ“ لکھا جا رہا ہے۔واضع رہے کہ ”یہ غلطی نہیں بلکہ جامعہ کے اعلیٰ اختیاراتی فورم کا فیصلہ ہے“ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امتیاز احمد نے کہا ہے کہ جن طلبہ کو ڈگری کی ویری فکیشن(Verification) میں مسائل کا سامنا ہووہ یونیورسٹی آف پونچھ کے کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔ جامعہ پونچھ ایسے تمام اعتراضات کو درست کرنے کی پابند ہے۔انھوں نے کہا کہ جامعات میں ”نام میں ترمیم“ یا اس نوعیت کے دیگر فیصلے معمول کا حصہ ہو تے ہیں۔اس لئے طلبہ پریشان نا ہوں۔جامعہ کے سابق طلبہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں