سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فوج کا کریک ڈاون جاری ہے اس دوران مزید کئی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے،کے پی آئی کے مطابق کشمیر کے طول و عرض میں قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون شروع کردیا ہے، اس دورا ن کئی علاقے بھارتی فوجی محاصرے میںہیں لوگوں کو سخت سردی میں گھروںسے باہر نکالا جاتا ہے اور ان پر تشد د کے علاوہ حراساں کیا جاتا ہے، شمالی کشمیر میں بھی کئی علاقے فوجی محاصرے میں ہیں،کپواڑہ کے گوشی علاقے کو بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا،تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان مجاہدین کے لئے کام کررہے تھے، آخری اطلاع ملنے تک علاقہ فوجی محاصرہ میں تھا، وادی کے دیگر کئی علاقے بھی فوجی محاصرے میںہیں،فوجی محاصر ے کے دوران لوگوں کوگھروں سے باہر نکال کر ان کی شناختی پریڈ کرائی جاتی ہے جبکہ کئی افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے، پونچھ اور راجوری اضلاع کے کئی علاقے بھی فوجی محاصرے میںہیں جہاں پر کئی دنوں سے بھارتی فوج کا کریک ڈاون جاری ہے،علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی بدنام زمانہ جیلوں میں گزشتہ کئی برس سے غیر قانونی طورپر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں مقبوضہ بڑے پیمانے پر جاری گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی مزاحمتی تحریک سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کوجھوٹے اوربے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں قید کردیاگیا ہے۔انہوں نے کشمیریوںکی جبری گرفتاریوں کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جابرانہ پالیسیوں کا مقصد کشمیر یوںکے جذبہ حریت کو کمزور کرنا ہے جو کہ 1947میں اس علاقے پر غیر قانونی قبضے کے بعد سے بھارت فسطائی حکومت کا دیرینہ خواب رہا ہے۔
0