فوڈ اتھارٹی کی مظفرآباد میں غیر معیاری آئل اور گھی کے خلاف کریک ڈاؤن 0

فوڈ اتھارٹی کی مظفرآباد میں غیر معیاری آئل اور گھی کے خلاف کریک ڈاؤن

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ اتھارٹی قاضی شفیق نے ہمراہ ٹیم ٹالی منڈی، مظفرآباد میں غیر معیاری آئل اور گھی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس کارروائی کے دوران مختلف برانڈ کے غیر رجسٹرڈ گھی اور تیل کی بڑی کھیپ ضبط گئی۔ گھی اور تیل کے مختلف نمونہ جات جمع کیے گئے تاکہ ان کا لیبارٹری تجزیہ کیا جا سکے۔دوران کارروائی کل جرمانہ-/10000 روپے کیا گیا اور کل نوٹسز 09 جاری کیے گئے۔فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری اداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ٹیم نے عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ جب تک ان غیر رجسٹرڈ تیل اور گھی کے نمونوں کے ٹیسٹ کلیئر یا تسلی بخش قرار نہیں دیے جاتے، ان کی خریداری سے اجتناب کریں۔جمع کیے گئے نمونوں کو مزید تجزیے کے لیے متعلقہ لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔جمع کیے گئے غیر رجسٹرڈ تیل اور گھی کے برانڈز میں زم زم،مومن،زمان،لذت،مان پسند،مہمند،سوات،ظلمی،افضل،خیبر،کرن بناسپتی،پرچم،GCP،روشن،سفرا،امن پسند،چیئرمین شامل ہیں۔فوڈ اتھارٹی عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔ غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے کوہالہ کے مقام پر ناکہ لگاتے ہوئے مختلف فوڈ آئٹمز کی گاڑیوں کی پڑتال کی۔ دورانِ چیکنگ غیر معیاری اشیائے خورونوش، آئل،گھی،مشروبات وغیرہ کو فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے اور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کیے گئیاور متعدد کو نوٹس جاری کئے گئے۔ غیر معیاری اور مضر صحت گھی آئل،مشروبات اور فروزن فوڈذ کو ضبط کرتے ہوئے سیمپل حاصل کیے گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں