ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے کمیٹی روم میں زیر شجر کاری مہم موسم بہار 2025کے حوالہ سے اجلاس منعقد 0

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے کمیٹی روم میں زیر شجر کاری مہم موسم بہار 2025کے حوالہ سے اجلاس منعقد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآبادعمران عباس نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کے کمیٹی روم میں زیر شجر کاری مہم موسم بہار 2025کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز مظفرآباد زاہد احمد‘چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد محمد ذوالفقار عالم ‘مہتمم پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مظفرآبادعمران مختار ‘ مہتمم جنگلات تجدید ڈویژن جہلم ویلی مقرب خان‘ اسسٹنٹ کمشنر مظفرآبادسید غلام محی الدین گیلانی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر صنعت و حرفت مظفرآباد‘ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مظفرآباد مختار احمد اعوان‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ مظفرآباد محمد اشفاق اعوان ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں مظفرآباد سید احمد حسن ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ مظفرآباد عبدالرحمن ‘اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ مظفرآباد راجہ شجاعت ‘ جنرل سیکرٹری سنٹرل بار ایسو سی ایشن مظفرآباد توفیق احمد چوہدری نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) مظفرآباد نے بتایا کہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے موسم بہار کی شجر کاری مہم 2025 ریاست بھر میں چلانے کے لئے احکامات صادر کر رکھے ہیں۔ اس سلسلہ میں مورخہ06 مارچ 2025 کو پوری ریاست میں شجر کاری کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس شجر کاری مہم میں جنگلات کا قلیدی قردار ہوگا۔محکمہ تعلیم سکول و کالجز میں ہر طالب علم ایک پودہ جبکہ استاد دو پودے مطابق پالیسی / ہدایت لگانے کے پابند ہونگے۔ ضلعی آفیسر متعلقہ محکمہ جنگلات کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے پودے حاصل کرتے ہوئے لگوانے کے پابند ہونگے۔محکمہ تعلیم جملہ سکولز و کالجز میں طلبہ و طالبات کو فارسٹ فائر پروٹیکشن کے سلسلہ میں آگاہی مہم کے حوالہ سے اقدامات عمل میں لائیں گے۔ جملہ ضلعی آفیسران اپنے اپنے محکمہ میں ملازمین کو شجر کاری مہم کی افادیت اور جنگلات کے تحفظ کی نسبت آگاہی فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں