آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے حویلی کوسٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر غم کا اظہار کیا ۔انہوں نےجاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنی کی ہدایت کی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے متعلقہ حکام سے حادثے کی فوری رپورٹ بھی طلب کر لی انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک جاں بحق افراد کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
