صدرریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ کا 21واں سینٹ اجلاس 0

صدرریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ کا 21واں سینٹ اجلاس

صدرریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ کا 21واں سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ ڈاکٹر رسول جان،وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد یونس جاوید،نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی، سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راوالپنڈی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید، وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، سابق وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق اور دیگر ممبران سینٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سینٹ ممبران کو جامعہ باغ میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود محمود چوہدری نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جامعہ باغ میں جاری تمام ترقیاتی پروجیکٹس کے کام میں تیزی لاتے ہوئے جلد مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وویمن یونیورسٹی آزادجموں وکشمیر باغ کے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی وویمن یونیورسٹی باغ میں تعلیم کے فروغ کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وویمن یونیورسٹی دیگر جامعات کے مقابلے میں مالی طور پر کمزور ہے اس سلسلے میں جامعہ خواتین باغ کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت آزادکشمیر کو اسپیشل مالی گرانٹ دینے کے لئے اقدامات اُٹھانے چاہیے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جامعہ باغ میں تعلیم کے فروغ کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور اس سلسلے میں صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں