مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزادکشمیر محترمہ نثارہ عباسی سے مختلف عوامی وفود کی اہم ملاقاتیں 0

مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزادکشمیر محترمہ نثارہ عباسی سے مختلف عوامی وفود کی اہم ملاقاتیں

آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی سے اتوار کے روز انکی رہائش گاہ پر مختلف عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر حکومت نثارہ عباسی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے ریاست کی تعمیر وترقی پر فوکس کر رکھا ہے۔ عوامی فلاحی منصوبہ جات کی مانیٹرنگ وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر جو کہ ریاستی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس پر وزیراعظم کا واضح اور دو ٹوک موقف لائن آف کنٹرول کے اس پار تحریک آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار کشمیریوں کے لیے حوصلہ بند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ میرے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ہر دورکا آغاز مسلم لیگ ن کے دور میں ہوا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے ایک مرتبہ پھر ترقی کے جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے اور بہت جلد پاکستان ایک مستحکم معاشی طاقت بن کر ابھرے گا جس کے تحریک آزادی کشمیر پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں