کشمیری رہنما میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی 58 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی 0

کشمیری رہنما میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی 58 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

سابق صدر ریاست معروف کشمیری رہنما میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی 58 ویں برسی ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف میں انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش و جذبے اور اس تجدید کے عہد سے منائی گئی کہ جب تک مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی قبضے سے آزادی حاصل نہیں کر لیتا مرحوم رہنما کی لا زوال جدوجہد کا تسلسل آخری کشمیری اور آخری سانس تک جاری رہے گا۔ اس سلسلہ میں سابق صدر ریاست میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر انکے مزار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا ایمان افروز دعائیہ اجتماع ہوا جس میں وزیر اوقاف و مذہبی امور احمد رضا قادری، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، میر واعظ جمیل یاسمین، حریت رہنما مشتاق الاسلام، ڈائریکٹر جنرل اوقاف سردار طارق محمود، ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ اسلم خان، سمیت علماء کرام،دینی مدارس کے اساتذہ کرام اور طلباء کے علاوہ تمام مکاتب کے زعماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی قران مجید کی تلاوت اور مرحوم رہنما سمیت شھدائے کشمیر کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مزار پر چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر وزیر اوقاف و مذہبی امور احمد رضا قادری نے کہا کہ میر واعظ مولانا محمد یوسف شاہ کی تحریک آزادی کیلئے لازوال خدمات کے اعتراف میں اور مرحوم کی 58ویں برسی کے موقع پر ہم سب آج یہاں موجود ہیں۔ اسلام کی سربلندی اورتحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات قوم کیلئے مشعل راہ ہیں آج ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر پر ان کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں