عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر مظفر آبادکی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق جملہ امیدواران جنہوں نے دفتر ہذا سے جاری شدہ اشتہار کے تحت محکمہ عدل و انصاف جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر میں سول حج / مجسٹریٹ درجہ اول (17-BPS) کی اوپن میرٹ کی اسامی پر آزاد جموں وکشمیر جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ قواعد 2011 ( ترمیم شدہ) کے تحت خالصتاً ایڈ ہاک بنیادوں پر تقرری کیلئے Apply کر رکھا ہے، کو مطلع کیا جاتا ہے که امیدواران سے تحریری امتحان مورخہ 22.03.2025 کو لیا جائے گا۔
اميدواران کو مراسلہ طلبی (Call Letters) / رول نمبر سلپ آفیشل ویب سائیٹ www.ajkhighcourt.gok.pk پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ امیدواران اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے کال لیٹرز وصول / Download کر کے ہمراہ کال لیٹر / رول نمبر سلپ اور اصل شناختی کارڈ ، تاریخ / وقت مقررہ پر عدالت عالیہ ہیڈ کوارٹر بلڈ نگ چھتر دو میل مظفر آباد حاضر آئیں ۔
