آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر سعد جن کا تعلق آزادکشمیر کے تعلق باغ سے تھا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان میجر کی شہادت پر جہاں دل غمزدہ ہے وہاں ہمیں فخر ہے کہ آزادکشمیر کے سپوتوں نے دفاع وطن اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلیے جانوں کی قربانی دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ دہشت گردوں کو شکست فاش ہو گی پوری قوم اپنی پاک فوج کی پشت پر ہے ۔انہوں نے شہید میجر کے والد محترم سردار زبیر سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ میجر سعد ایک جرات مند سپوت تھا جو وطن پر قربان ہو کر امر ہو گیا
