میڈیکل کالج مظفرآباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر تقریب منعقد 0

میڈیکل کالج مظفرآباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر تقریب منعقد

آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران اور سٹاف کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج،پروفیسر ڈاکٹر امیر امان اللہ،پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ اعتزاز نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت ڈاکٹر ثمن عزیز نے حاصل کی۔ اس کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت فسٹ ائیر سے عادل شہزاد نے حاصل کی۔ اسکے تمام شرکاء قومی ترانے کے اعزاز میں کھڑے ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عدنان معراج نے کہا کشمیری اور پاکستانی یک دل اور یک جان ہیں اس جذبے کو دنیا کی کوئی طاقت سرد نہیں کر سکتی ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں سے یہ ملک حاصل کیا یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر بنا ہے ہمیں اس کی ترقی اور خوشحالی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر امیر امان اللہ نے کہا کشمیری قوم کا جذبہ دیکھ کر میں یہ بات فخر سے کہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرح کشمیر کو آزاد کروا کے دم لیں گے۔تقریب میں طلباء و طالبات تھرڈ ائیر سے رانیہ سجاد،فاطمہ سحر، اور فرسٹ ائیر سے زین العابدین نے بھی اپنے اپنے انداز میں پاکستانی و کشمیری قوم کو اس دن یوم پاکستان کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں