المصطفیٰ سنٹر آف ہوپ برائے خصوصی بچے کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات پُروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو، خاکے، اور ملی نغمے پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لیے۔
تقریب میں خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو سراہا گیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے اپنے خطاب میں ادارے کی خدمات کو سراہا اور خصوصی بچوں کی محنت و لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ المصطفیٰ سنٹر آف ہوپ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی بچوں کے لیے ایسے مواقع فراہم کرتا رہے گا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں