آزاد کشمیر:سرحدی کشیدگی کے پیش نظر آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں میں خطرات کے پیش نظر عوام سے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی جاتی ہے ، کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔
کسی اجنبی یا غیر مقامی شخص کو اپنے گاؤں یا ڈھوک میں پناہ نہ دیں اور مال مویشی کو زیرو لائن کے قریب نہ جانے دیں.
مشکوک ڈرون یا کواڈ کاپٹر کی سرگرمی کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔لیپہ ،بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا دندان شکن جواب
کسی بھی کھلونا نما شے مشکوک بیگ، پیکٹ یا اشیاء کو ہاتھ نہ لگائیں اور فوراً پولیس کو اطلاع دیں،انٹری پوائنٹس،ہوٹلوں، سرائے اور دیگر رہائشی مقامات پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، تعاون کریں۔
افواہوں اور جھوٹی خبروں سے بچیں، صرف مستند ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں، غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے یا منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کی اطلاع دیں۔
بارڈر کراسرز پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دی جائے تمام ویلیج ڈیفنس کمیٹیاں متحرک کر دی گئی ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی دہشتگردی یا تخریب کاری کی کارروائی کو ناکام بنایا جا سکے۔یاد رکھیں! آپ کی بروقت اطلاع بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔
ادھر باغ انتظامیہ کی طرف سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور بزدل دشمن کی مکارانہ چالوں اور سابقہ ادوار کی کاروائیوں کےپیش نظر کنٹرول لائن کے ملحقہ علاقوں، ضلع باغ میں مندرجہ ذیل خطرات کا اندازہ کیا جانا اور مشاہدہ میں آنے پر متعلقہ حکام کو اطلاع کیا جانا ضروری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔ایل اوسی کراس کرنے والا نوجوان بھارتی حکام نے واپس کردیا
نقل و حمل اور آئی ڈیز کی تنصیب، بند دیہاتوں اور موسمی بستیوں (ڈھوکس) میں لوگوں کو ایل او سی عبور کرنے کے بعد ان کے جانوروں کو منشیات کی اسمگلنگ کی آڑ میں پھنسانا۔
افواہیں پھیلانے اور ہندوستانی میڈیا کے لیے لوگوں کو پھنسانے کے لیےبوگس ٹیلی فون کالز – غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا۔ دہشت گردی کی کارروائیاں۔
لہذا عوام الناس کی آگاہی اور تعاون سے بذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں تمام ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کو سول انتظامیہ کے ذریعے فعال کیا جارہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔جذبہ حب الوطنی کی نئی مثال، ایل او سی پر بڑی اسکرین سے گونجتے ملی ترانے
ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں پولیس گشت اور کھوج میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔کسی بھی مشکوک حرکت کی اطلاع فوری طور پر کی جائے تمام پلوں پر سخت چیکنگ شروع کی جا رہی ہے۔
کسی بھی مشتبہ پیکٹ کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن کو دی جائے۔ ایل او سی کے قریب علاقوں میں رات کی گشت اور ہوٹلوں کی چیکنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔