شاردا(ڈیلی پرل ویو)سابق سپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ریاستی ترقی کیلئے سڑکوں کی تعمیر ہماری اولین ترجیحات ہیں۔نیلم میں جاریہ ترقیاتی منصوبے،سڑکوں کی تعمیر وتکمیل سے خوشحالی آئے گی۔مستقبل قریب میں گہوری اور صبہائی کے دیہاتوں کو رابطہ سڑک کے زریعے ملائیں گے۔ گہوری سڑک سمیت دیگر رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے معیار پر تحفظات ہیں شاہرات ڈویژن کیساتھ کو غیر معیاری تعمیرات بھگتنا پڑیگی۔اشرف تبسم کے برادر اکبر خوشی محمد کی وفات سے بڑا خلا پیدا ہوا۔یونین کونسل دودھنیال کی رابطہ سڑکوں کی معیاری تعمیر علاقے کی ترقی کی ضمانت ہے۔معروف کاروباری شخصیت ظفر اقبال آف گہوری اور کاتب میر آف اندھیر بیلہ مسلم لیگ ن میں شریک ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ اطلاعات کے انچارج فوٹو گرافر محمد اشرف تبسم کی رہائش گاہ پر خوشی محمد کی دعائیہ تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔نمبردار حاجی ہارون الرشید،محمد ضمیر حسین نواز،غلام محمد نے بھی مختصر خطاب کیااور خوشی محمد کے بلند درجات کے لیے دعائیہ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر صحافی اختر حسین بخاری نے سرانجام دئیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPI سید مبشر گیلانی,صدر پریس کلب سردار اورنگزیب،نمبردار حاجی بشیر احمد،معروف بزنس مین وسابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر عبدالحمید خان،مسلم لیگ ن سندھ کے راہنما و بزنس مین فرید الدین میر،رفیع میر،بزرگ شخصیات محمد شفیع،صابرخان،غضنفر گل ایڈووکیٹ،میڈیا کوارڈی نیٹر ملک شفیق،ڈرائیور حاجی بشیر،پرویز،نذیر احمدسمیت گہوری کے مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ ماضی میں وہ گہوری گاوں میں پیدل چل کر آئے تھے سوچا تھا سڑک ہونی چاہئے کہ آج الحمداللہ گاڑی پر سفر کرکے آئے ہیں۔انہوں نے سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت کے حوالے سے کہابکہ محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات ڈویژن کی انتظامیہ کیساتھ دو ہاتھ کرنے ہیں۔مستقبل قریب میں گہوری اور صبہائی کے دیہات کو لنک روڈ کے زریعے ملائیں گے۔انہوں نے کہاکہ گرلز پرائمری سکول گہوری کے سٹاف کا مستقل حل جلد نکال رہے ہیں۔اس موقع پرمحمد اشرف تبسم کے بڑے بھائی مرحوم خوشی محمد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی اور ان کے بھائیوں غلام محمد،محمد حسین، شراف دین سمیت خاندان سے دلی ہمدردی کااظہار کیاگیا۔محمد اشرف تبسم کے بڑے بھائی غلام محمد جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیاگیا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل