ڈیلی پرل ویو، محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام RHC شاردہ میں فری فیملی پلاننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ڈاکٹر سردار آفتاب نے کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی محمد عارف خان اور انچارج آر ایچ سی فوجدار خان آفریدی موجود تھے۔ مفت مانع حمل ادویات سمیت دیگر تولیدی صحت سے متعلق مشورے اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈائریکٹرجنرل سردار آفتاب نے شرکاء کو خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اورآبادی میں توازن کے فوائد پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔Implanon NXTکیمپ میں ماہر لیڈی ڈاکٹر کی نگرانی میں ٹیم فیملی پلاننگ اورجنرل کلائنٹس کی سکریننگ کی گئی اور مفید مشورے دیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی نے خاندانی منصوبہ بندی کے لیے قائم کیمپ کے جملہ ڈسک کا بغور معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز، FWW سمیت جملہ سٹاف کو Implanon NXT کیمپ میں آنیوالی خواتین کو سہولیات کی فراہمی کی سخت ہدایات دے رکھی تھیں۔اس موقع پرمحکمہ بہبود آبادی کے ضلعی آفیسر راجہ عارف خان ضلعی دفتر سٹاف کے ہمراہ موجود رہے اور کیمپ میں آنیوالی خواتین کا معائنہ کراتے رہے اور خاندانی منصوبہ بندی کے مفید مشورے بھی دیتے رہے۔ ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ آبادی کے توازن، ماں اور بچے کی صحت کے لیے فیملی پلاننگ انتہائی ناگزیر ہے۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے ویژن، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے احکامات اور سیکرٹری بہبود آبادی وجاہت رشید بیگ کی ہدایت پر شاردہ میں فیملی پلاننگ کے حوالہ سے کیمپ لگایا۔ فری فیملی پلاننگ کیمپ میں 100سے زائد خواتین مستفید ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیملی پلاننگ خوشحال خاندان کی ضمانت ہے۔ فیملی پلاننگ متعدد امراض سے بچاو کا بڑا ذریعہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ فیملی پلاننگ کیمپ تولید صحت کے متعلق نیو کلائنٹس اور فالو اپ اور جنرل چیک اپ بھی کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن سے ماں اور بچے کی صحت اور آبادی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں اور خاندانی منصوبہ بندی کو موثر بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر نے ریاست بھر میں 55 سے زائد سنٹر قائم کیے ہیں۔ آر ایچ سی کے ہیلتھ سٹاف نے کیمپ کے انعقاد میں معاونت کی اور ڈائریکٹر جنرل کی کیمپ آمد پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مریم قریشی، ڈاکٹر جہانزیب، پیر افنان، ڈاکٹر مذمل ، انچارج آر ایچ سی فوجدار خان آفریدی نے ہمراہ ٹیم خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر مریم قریشی گائناکالوجسٹ آر ایچ سی شاردہ، ڈاکٹر ارم رشید گائنا کالوجسٹ ضلعی دفتر بہبہود آبادی مظفرآباد اور ڈاکٹر آمنہ گیلانی سینئر انسٹرکٹرریجنل ٹریننگ انسٹیوٹ نے معائنہ کیا اور فری ادویات دیں، محکمہ بہبود آبادی کے فیلڈ سٹاف نے خاندانی منصوبہ بندی کے لئے مزید مشورے بھی دیے ۔ آر ایچ سی شاردہ کے آفیسران /اہلکاران نے ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کو خوش آمدید کہا تولیدی مرکز صحت پر بریفنگ بھی دی۔ شہریوں نے محکمہ بہبود آبادی کی اس کاوش کو سراہا ہے۔اس موقع ڈائریکٹر جنرل نے سول ہسپتال شاردہ کے لیے مختص اراضی اور ہسپتال کی جنرل او پی ڈی کا بھی معائنہ کیا

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل