0

میرپور میں استحکام کشمیر ریلی، سرکاری اداروں کے ملازمین کی بھرپور شرکت

ڈیلی پرل ویو.ضلعی ہیڈ کوارٹر میرپور میں سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین نے استحکام تحریک آزادی اور استحکام کشمیر ریلی نکالی جو مسٹ یونیورسٹی سے چوک شہیداں پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گی۔ ریلی کی قیادت کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین،کمشنر ان لینڈ ریوینیو سید انصر علی، ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی خرم اقبال،ڈائریکٹر اسٹیٹ ایم ڈی اے چوہدری امجدا قبال،گزیٹیڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ اورنگزیب،غیر جریدہ ملازمین تنظیموں،محکمہ مال،برقیات،ایپکا،ایم ڈی اے،بلدیہ،ایم ڈی ایچ اے،پی ڈبلیو ڈی،صحت عامہ،ضلع کونسل،زراعت،جنگلات،امور حیوانات،ٹیچر ز آرگنائزیشن،محکمہ تعلیم سکولز اینڈ کالجز،مسٹ،لوکل گورنمنٹ،تعلیمی بورڈ،انلینڈ ریونیو،آڈٹ آفس،سیاحت،فشریز،اطلاعات،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،آبپاشی،خواتین افسران وملازمین،ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر اداروں کے مرد و خواتین آفیسران اور ملازمین نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ شرکاء ریلی کے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم تھے جبکہ ملازمین پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد،تحریک آزادی کشمیر زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان زندہ باد،شہداء پاک فوج،شہداء کشمیر،شہداء پولیس،شہداء ایمرجنسی سروسز زندہ بادکے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کا مقصد تحریک آزادی کشمیر اور ریاست میں قانون و آئین کی بالادستی کو قائم رکھنا،تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژکرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا، ریاست کی رٹ کو قائم رکھنے، ریاستی اداروں اور ملازمین کی عزت نفس کوبحال رکھنے کے جذبہ کو تقویت دینے سمیت جملہ اداروں کے افسران و ملازمین کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا تھا۔ملازمین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں پر لکھا گیا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر اور خطہ کے استحکام سمیت ریاست کی رٹ قائم رکھنے کے لئے ملازمین ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ریلی سے کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین، گزیٹیڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے شہزادہ اورنگزیب،چیف آفیسر بلدیہ راجہ شیراز خان،ڈی ای او محمد اسحاق مغل،ملازمین تنظیموں کے راہنما مسعود راٹھور،ضیاء منہاس،ملک راشد محمود،محمد طارق،راحیل بٹ اور دیگر نے خطاب کیاجبکہ ریلی میں تمام محکموں کے افسران وملازمین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے ملازمین ریاست کے وفادار سپاہی ہیں گزشتہ 78سالوں سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے جو عظیم قربانیاں دی گئیں ہیں انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنے کی کسی بھی قسم کی سازش کا ریاستی ملازمین ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں عوامی حقوق کی آڑ میں حکومتی نظام کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔پہلے بھی غیر قانونی جتھوں نے لاشیں گرائیں اور اب پھر وہ ریاست کے نظام کو مفلوج کرنے کی کوشش میں ہیں۔انھوں نے کہاکہ مطالبات اور حقوق کی آڑ میں ریاستی ملازمین کے خلاف جو ہتک آمیز اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے وہ اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ریاست کے ملازمین مقررہ اوقات کار کے بعد بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور دن رات عوامی خدمت کی ادائیگی میں لگے رہتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ریاستیں آئین اور قانون کے دائرہ کے اندر چلتی ہے اور ریاستی قوانیں اور آئین کی عملداری ملازمین کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔غیر قانونی اور خود ساختہ طریقے سے ریاست پر چڑ ھ دوڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی سرکاری ملازمین اور اداروں کو بلیک میل ہونے دیں گے۔انھوں نے عوام الناس سے کہا کہ وہ عوامی نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل حل کروائیں۔کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے مزید کہاکہ کچھ لوگ سرکاری اداروں اور ملازمین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں اور گالی گلوچ پر اتر آتے ہیں جس سے ملازمین کی سخت دل آزاری ہوتی ہے۔گالی گلوچ اور ذلت آمیز رویہ کے ذریعے ریاستی نظام کو ڈی ریل کرنے والوں کے خلاف ریاستی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کے ملازمین ریاست کے استحکام،ترقی،خوشخالی اور عوامی فلاح وبہبود کے لیے پر عزم ہیں اور اس کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔
دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں اس بات کا عہد کیا کہ وہ ریاستی آئین و قانون کے مغائر غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے شہری آزادیوں کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ریاست کی ترقی،خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ملازمین اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ریاستی ملازمین پر بے بنیاد لگائے جانے والے الزامات اور توہین آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ریاستی ملازمین سب سے زیادہ کام کرتے ہیں اورمسلسل ٹیکس دیتے ہیں جس کا ریکارڈ ہر ملازم کے پاس ہے۔سرکاری ملازمتیں ریاست کے وسیع تر مفاد اور عوام الناس کی خدمت کے لئے کی جاتی ہیں۔کچھ لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیکر ریاستی نظام کو لپیٹنے، اداروں اور ملازمین کی سر عام تذلیل کرتے آرہے ہیں جس کے خلاف ریاستی ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔تمام ریاستی اداروں اوران کے جملہ ملازمین کی عزت و تکریم کے لئے ملازمین بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور قانون کے مطابق ایک دوسرے کا بھرپور دفاع کریں گے۔
اس موقع پرچیف آفیسر بلدیہ راجہ شیراز احمد خان نے مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جنھیں اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ان قراردادوں میں معرکہ حق کی عظیم فتح، پاکستان کو حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف حاصل ہونے پرفیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،پوری پاکستانی اور کشمیری قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔ایک اور قرارداد میں غزہ کے مسلمانوں کے لیے آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات علامہ پیر مظہرسعید شاہ اور سنیٹر ڈاکٹر مشتاق احمد کی طرف سے سمندر کے ذریعے امدادی سامان لے جانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایک اور قرار داد میں ایکشن کمیٹی کے عوامی نمائندہ ہونے کی تردید کی گئی اور آئینی اور قانونی طور پر منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے جمہوری عمل کی بھرپو ر تائید کی گئی۔ایک اور قرارداد میں ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ گالی گلوچ بریگیڈ کا خاتمہ کرکے مہذب ریاستی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ایک اور قرار داد میں تحریک آزادی کشمیر،تحریک پاکستان اور شہداء پاکستان اور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں