0

گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپور آزاد کشمیر کا پہلا کالج بن گیا جس میں بی ایس لیول پر ریسرچ کروائی گئی

عباسپور(ڈیلی پرل ویو )گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپور آزاد کشمیر کا پہلا کالج بن گیا جس میں بی ایس لیول پر ریسرچ کروائی گئی ۔بی۔ایس ریاضی کی عالیہ عزیز کے سپروائزر پروفیسر اظہارالحق تھے،
مرینہ محمود، عروبہ عروج، یسرا پرویز اور علیزہ ریاض کے سپروائزر ڈاکٹر محمد شاہد تھے،جبکہ خلیق احمد اور عقیلہ صادق کے سپروائزر پروفیسر محمد اظہر اسلم تھے ۔ کل سات طلباء و طالبات نے فائنل ائیر پروجیکٹ(thesis) کا مورخہ 05 نومبر 2025ء کو کامیابی سے دفاع کر لیا ہے۔ ان تمام طلباء وطالبات کے ایکسٹرنل اگزامنر محمد آصف پی ایچ ڈی سکالر فرام یونیورسٹی آف پونچھ کہوٹہ کیمپس تھے۔ انھوں ے طلباء وطالبات کی محنت کو خوب سراہا۔
۔ یہ کامیابی ادارہ ہٰذا کے شعبۂ ریاضی کے اساتذہ کی خلوصِ نیت پر مبنی کاوشوں اور طلباء و طالبات کی ب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہے بلکہ علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کا ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں