govt ajk 0

ڈپٹی کمشنر بھمبر مورخہ 15 نومبر بروز ہفتہ دن 11 بجے نیابت کلری کے مقام پر کھلی کچہری لگائیں گے

بھمبر(ڈیلی پرل ویو)ڈپٹی کمشنر بھمبر مورخہ 15 نومبر بروز ہفتہ دن 11 بجے نیابت کلری کے مقام پر کھلی کچہری لگائیں گے جس میں مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کاوش کی جائے گی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ایس پی بھمبر، ڈی ایچ او بھمبر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ زنانہ، سول ڈیفنس آفیسر،شاہرات برقیات کے ایکسین صاحبان ضلع کونسل کے چیف آفسر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ریسکیو 1122 انچارج کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلی کچہری کے دوران موجود رہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر کاوش کی جائے دوسرے ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے آفیسر مال بھمبر کو علاقہ مجسٹریٹ مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس کھلی کچہری کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں جبکہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس اس سلسلہ میں بھرپور تشہیر کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں