ڈیلی پرل ویو،پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کے لیے آرمی بھرتی دفتر جہلم کی ٹیم23جنوری 2026 کو صبح 9بجے بھرتی کے لیے ضلع میرپور میں آئے گی۔ضلع میرپور سے تعلق رکھنے والے امیدواران کی پاک آرمی میں بھرتی کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج میرپور میں بھرتی سینٹر مقرر کیا گیا ہے جہاں آرمی سلیکشن اینڈ ریکرویمنٹ کی ٹیم بھرتی کے حوالے سے ٹیسٹ انٹرویو لیں گی۔ سپاہی جنرل ڈیوٹی،سپاہی ڈرائیور،سپاہی ملٹری پولیس کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک پاس یا اس سے زیادہ،سپاہی کک کے لیے کم ازکم تعلیمی قابلیت مڈل پاس اور ککنگ کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔سپاہی جنرل ڈیوٹی،سپاہی ڈرائیور کے لیے کم ازکم قد 5فٹ 6انچ (167.5cm)،سپاہی ملٹری پولیس کے لیے کم از کم قد 5فٹ 8انچ (173cm)ہے۔تمام امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد 23سال مقرر ہے گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواران کے لیے عمر کی بالائی حد میں ایک سال کی رعائت ہے جبکہ شہداء جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لواحقین اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے امیدواران کے لیے عمر کی بالائی حد میں 2سال تک کی رعائت ہے۔خواہشمندامیدواران اصل اسناد بمعہ دو عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں،4 عددپاسپورٹ سائز تصاویر، اصل ڈومیسائل اور باشند ہ ریاست سر ٹیفکیٹ بھی ساتھ لائیں۔مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ان رابطہ نمبرز 0306-5422028 اور0544-920340پررابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
8
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل