1

نیویارک میں آزاد کشمیر کی بیٹی کا بڑا اعزاز

ڈیلی پرل ویو،نیویارک: آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی کشمیری نژاد امریکی فائزہ علی کو نیویارک سٹی میں کمشنر برائے امورِ مہاجرین (MOIA) مقرر کر دیا گیا ہے۔ نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پیشہ ورانہ سفر اور اہم خدمات:

فائزہ علی اس سے قبل نیویارک سٹی کونسل کی اسپیکر کی فرسٹ ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جہاں وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم امریکی خاتون تھیں۔ انہوں نے لینڈ یوز اور بجٹ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ وہ ‘عرب امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک’ میں ایڈووکیسی ڈائریکٹر اور ‘کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز’ (CAIR) کے نیویارک چیپٹر میں کمیونٹی افیئرز ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں