نیوز ڈیسک:وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنا ممکن نہیں ،پی ٹی آئی10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔
ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جہاں سے مسئلہ حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے،وہاں سے نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مسئلہ بھی حل ہو گا وہ ہمارے ذریعے ہی ہو گا، اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات سے سبق نہیں سیکھا تو وہ 8 فروری کو بھی آ کر دیکھ لیں۔ عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست میں عمران خان کو مائنس کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
0