نیوزڈیسک:اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیوز کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی جہاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔
وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ نالے کی تعمیر کا حکم اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نہیں دیا بلکہ نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی اور نالہ علاقے کی بہتر کیلئے بنایا گیا۔
وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پرقائم کیا گیا، نالہ صرف رمضان شوگر ملز کے لئے نہیں بلکہ اس سے 10 گاو¿ں استفادہ کررہے ہیں، یہ ریفرنس مضحکہ خیز سروے کی بنیاد پر بنایا گیا۔
0