کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے مشعال ملک 0

کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئے۔
نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مشعال ملک نے ایکسپریس چوک میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کی، ریلی میں سول سوسائٹی، طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ وہ پوری کشمیری قوم کو سلام پیش کرتی ہیں، انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جو بھی دنیا میں کشمیر کی آواز بلند کرتا ہے، اسے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہداءکا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیوں نے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں، بھارت کشمیریوں کے گھروں پر ناجائز قبضہ کر رہا ہے اور عالمی برادری کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک بھارت کو کٹہرے میں کیوں نہ لا سکا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں