قرض کے حصول کے راستوں میں کمی آنے کے باوجود موجودہ حکومت مالی ذمہ داری اور قرض کی حد بندی ایکٹ (FRDLA) کے تحت سرکاری قرضے میں مجموعی کمی کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے حالانکہ پارلیمنٹ اس قانون کی منظوری پارلیمنٹ نے دے رکھی ہے۔
ایک سال کے دوران قرض 8.34 ٹریلین روپے بڑھا، اگرچہ حکومت مالیاتی عدم توازن کی وجہ سے عوامی قرضے میں کمی کے حوالے سے پارلیمنٹ سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا پارلیمنٹ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے اس مسلسل ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے سوالات اٹھاتی ہے یا نہیں۔
0