لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ن لیگی رہنما حق نواز عباسی اور شاہد احمد کی سزاؤں کیخلاف اپیل منظور کرلی اور اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حق نواز عباسی اور شاہد احمد کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،اینٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ سال ملزمان کو 58سال قید کا حکم دیا تھا،عدالت نے ملزمان پر مجموعی طور پر 58لاکھ جرمانہ بھی عائد کیاتھا۔
یاد رہے کہ مدعی نثار نے 2ہزار کنال زمین کی غیرقانونی ملکیت منتقلی پر مقدمہ درج کرایا تھا۔