وفاقی حکومت نے ماہ مبارک میں سستی اشیاء کی عوام تک فراہمی کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز کی جانب سے علیحدہ سکیم کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیاگیا۔ 800 سے زائد برانڈڈ اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکز میں یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان پیکج کا آغاز کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے علیحدہ سکیم ہے جس کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک بھر کے لیے 20 ارب روپے کے ریلیف کا اعلان کیا گیا تھا