خواتین کے خلاف کسی تعصب کی جگہ نہیں مریم نواز 0

خواتین کے خلاف کسی تعصب کی جگہ نہیں مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے-خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں -آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام میں بھی خواتین انٹر پرینیور کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں –

وزیراعلی مریم نواز نے خصوصی پیغام میں کہاکہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے- نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں