ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کا پلان 0

ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کا پلان

پنجاب سے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کا پلان،وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کا پلان،وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر ٹرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے1 لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیااور ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں