رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے، بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کررہی ہے، بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں را کا ہاتھ ہے، پاکستان میں مختلف گروپس ہیں، ان کے خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو اکٹھا کرنے والی بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ ہے، ’’را‘‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کررہی ہے، بھارتی ایجنسی مجرمانہ، سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔