پی ٹی آئی قومی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک ہوگی یا نہیں؟ 0

پی ٹی آئی قومی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک ہوگی یا نہیں؟

شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کریگی جبکہ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہمیں مطلع نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملکی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ تذبذب کا شکار ہے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہو گی۔
جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور ان کے فیصلے کے بغیر کسی بھی کمیٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں