پاکستانی فوج اپنی خاکی وردی کو خون میں نہلاتی ہے تو ہم یہاں محفوظ ہیں وزیراعظم آزادکشمیر 0

پاکستانی فوج اپنی خاکی وردی کو خون میں نہلاتی ہے تو ہم یہاں محفوظ ہیں وزیراعظم آزادکشمیر

ڈیلی پرل ویو نیوز:نکہ دھینگڑوں میں منعقدہ ایک بڑی عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے صوبوں میں خون کی ہولی کھیلنا بند نہ کی تو کشمیر کے مجاہدین بھارت کے اندر گھس کر منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ خطہ شہداء اور غازیوں کی سرزمین ہے، ہم اپنے ہیروز کو بھلا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد کی تاریخ ہماری شناخت ہے، ہمیں نسل نو کو ان کے نظریات اور قربانیوں سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے۔

عملی اقدامات کا اعلان:
وزیراعظم نے تقریب میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا:

گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گلہ دھینگڑوں کو ہائی سکول کا درجہ دیا جا رہا ہے۔

دو نئی سڑکوں کی تعمیر اور ایک گرڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

پونچھ پیکج کے تحت علاقے کی تمام پسماندگی ختم کی جائے گی۔

گزشتہ ایک سال میں آزادکشمیر کے 33 حلقوں میں 33 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی پختگی کی گئی۔

میرٹ، شفافیت اور کرپٹ نظام کا خاتمہ:
وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ:

دو سالوں میں میرٹ کو مکمل طور پر بحال کیا گیا۔

3000 سے زائد اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے گئے۔

پبلک سروس کمیشن کو شفاف بنایا گیا، مافیاز کو نکیل ڈالی گئی۔

بھارت کے الزامات کی مذمت:
وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

شرکائے تقریب کے تاثرات:
تقریب میں وزیر زراعت سردار میر اکبر خان، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم، وزیر بہبود آبادی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ، مشیر حکومت سردار احمد صغیر، اور جمیعت علمائے اسلام آزادکشمیر کے سربراہ مولانا سعید یوسف خان نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے وژن اور عملی اقدامات سے آزادکشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں