ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) — چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے سپریم کورٹ کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دورے کے اختتام پر چیف جسٹس کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا گیا۔
مطالعاتی دورے کا مقصد طلبہ و طالبات کو عدالتی نظام، عدالتی طریقہ کار، اور آئینی و قانونی دائرہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر طلبہ سے غیر رسمی گفتگو بھی کی اور اُن کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔