ڈیلی پرل ویو.صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ڈائریکٹر حویلی کیمپس یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈائریکٹر حویلی کیمپس یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کوبطور وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ کا اضافی چارج تفویض کیے جانے کی منظوری دی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو جامعہ باغ میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے، درپیش مسائل کو یکسو اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلانے کی ہدایت کی تاکہ وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کا شمار بھی بین الاقوامی سطح کی جامعات میں ہو سکے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ڈائریکٹر حویلی کیمپس جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل