ڈیلی پرل ویو.صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے ضلع نیلم میں لنک روڈ لیسواہ بٹ کھڑاک تا ٹکیاں 5 کلو میٹر سڑک کی خستہ حالی پر اسمبلی فلور پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2011 سے 2016 سے 2 کلو میٹر سڑک کا کام شروع ہوا اس سے بعد 2016 سے 2021 میں مزید 3 کلو میٹر سڑک مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے دی 2011 سے اب تک اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہو کر رہ گئی ہے، اس کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ عوام کسی جانی نقصان نہ اٹھائے۔ اس سڑک کی بے ضابطگیوں میں جو بھی شامل ہے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، شاہ غلام قادر نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نیلم میں لیسواہ کی یہ سڑک کئی سالوں سے زیر تعمیر ہے اس سڑک کے دو فیز ہیں 2 کلو میٹر اور 3 کلو میٹر کے ٹینڈر ہوئے ہیں سڑک پر کام شروع ہوا تاہم ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا، 2011 سے اس وقت تک 5 کلو میٹر سڑک کی تعمیر نہ ہونا افسوس ناک امر ہے، انہوں نے حکومت کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ اس بابت تحقیقات کروائی جائیں کہ مذکورہ بالا لنک سڑک کو آج تک مکمل کیوں نہیں کیا جا سکا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر تعمیرات عامہ اس پر تحقیقات کرواں سڑک کہ ناگفتہ بہہ حالت ہے جس پر کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے، نہ سڑک کی دیواریں لگائی گئی ہیں نہ سڑک کو کارپٹ کیا گیا ہے اگر اس سڑک کے پیسے ٹھیکیداروں کو ادا ہو گے ہیں وہ کس طرح ادا ہوئے ہیں صاف اور جامہ تحقیقات کروا کر عوام کے سامنے لایا جائے، جس پر وزیر تعمیرات عامہ نے تحقیقات کر کے اگلے اجلاس میں اس کا جواب دینے کی یقین دہانی کروائی۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل