0

اسپیکر قانون ساز اسمبلی کا صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر سے اظہار تعزیت

ڈیلی پرل ویو.مظفرآباد (بیورو رپورٹ) — اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے ماموں زاد بھائی چوہدری محمد یعقوب کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر اسپیکر نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ چوہدری یاسین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اظہار تعزیت کے موقع پر معاون خصوصی سید عزادار کاظمی بھی اسپیکر کے ہمراہ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں