0

یوم الحاق پاکستان ، کشمیریوں کا پاکستان سے لازوال رشتہ ہے شوکت جاوید میر

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ 7 لیپہ شوکت جاوید میر نے کل 19 جولائی یوم قرار داد الحاق پاکستان کی تاریخ اہمیت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ ریاست جموں کشمیر کی تاریخ بے شمار المیوں سے بھری پڑی ہے ۔ جولائی کا مہینہ تاریخی پس منظر میں اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے ۔

شوکت جاوید میرنے کہا کہ 19جولائی 1931ء کو سری نگر جیل کے باہر عبدالقدیر خان کی قیادت میں 22فرزند توحید نے کلمہ طیبہ کی ابتداء کرتے ہوئے اللہ ہو اکبر پر جانوں کے نذرانے جان آفریں کے سپرد کیے جس کے بعد تحریک آزادی کشمیر آج تک پورے آب و تاب سے رواں دواں ہے ۔ کشمیر یوں نے تین نسلیں کٹوا کر کفن کا لباس زیب تن کیا، سروں کی فصلیں کٹوائیں ۔ آج کرہ ارض میں کشمیر دنیا کے ایوانوں میں بول رہا ہے ، وہ شہدا ء کا خون ناحق ہے وہ جبری قبضہ ہے وہ بھارت کے کالے قوانین ہیں اور طرح طرح کے مظالم ہیں جو مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ہوئے اور ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح 19جولائی یوم قراد داد الحاق پاکستان ہے جب کشمیر کی مسلمہ قیادت نے پتھر مسجد محلہ آبی گزر گاہ غازی ملت آزاد کشمیر کے بانی صدر سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر قراد داد پاس کر کے اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کیا تھا ، اُس کے بعد پورے آزاد کشمیر میں کشمیری عوام غالب اکثریت قراد داد الحاق پاکستان کو پوری عقیدت و احترام سے مناتی ہے ۔ صرف آزاد کشمیر، ریاست جموں کشمیرمیں نہیں بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور بیرون ممالک میں بھی جہاں کشمیری آواز ہے وہ بھی اس دن کو انتہائی عقیدت و احترام سے مناکر نسل در نسل اس کی نظریاتی حیا کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بھی 19جولائی کو انشاءاللہ آزاد کشمیر بھر میں یو م الحاق قراد داد پاکستان کی پُر وقار تقریبات ہوں گی ، سیمینار ہوں گے ۔ جلسے ، جلوس ،مذاکرے ،سمپوزیم ہوگئے تاکہ ہم اُ ن نظریاتی رشتوں کو استقام دیں دے سکیں ۔ جس کے لیے ہماری آباؤ و اجداد نے ایک دستاویز کے ذریعے مستحکم کیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی جب فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں اللہ نے بھارت پر پاکستان کو فتح مبین عطا کی اور اس وقت بھارت اپنے شکست کے زخم چاٹ رہا ہے اور پاکستان کو دنیا میںعزت و وقار ملا ، اُس کی بناء پر مسئلہ کشمیر حل کے قریب ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں