مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)آزادکشمیر پولیس کے جانب سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں ہڑتال اور احتجاج پر مسلم کانفرنس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ملازمین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ہڑتال کی نوبت آنے سے قبل پولیس کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ان کے مسائل کا حل نکالتی۔انہوں نے کہا کہ باوردی فورس کا ہڑتال پر جانا ریاستی ڈھانچے کے لیے انتہائی تشویشناک امر ہے اور اس سے نظام حکمرانی اور امن و امان کی صورتحال بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ مسلم کانفرنس پولیس کے تمام جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ہڑتال کے طویل ہونے سے قبل سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے معاملات کو یکسو کرے۔
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل