0

بینک روڈ مظفرآباد گندگی کا ڈھیر، انجمن تاجران کا احتجاجی اعلان

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (نامہ نگار) بینک روڈ مظفرآباد شہر کی مصروف ترین شاہراہ ہونے کے باوجود گندگی اور نکاسیٔ آب کے مسائل کا شکار ہو گئی ہے۔ مقامی تاجروں کا صبر جواب دے گیا، انجمن تاجران نے شدید احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بینک روڈ کے کناروں پر کوڑا کرکٹ کے انبار، سڑک کی خستہ حالی اور نکاسیٔ آب کے ناقص انتظامات نے شہریوں اور دکانداروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے بدبو اور جراثیموں کی افزائش نے ماحولیاتی و صحت کے مسائل کو جنم دیا ہے۔

احتجاج کی وارننگ، پیر کو پل بند کرنے کا عندیہ

انجمن تاجران مظفرآباد نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر کل تک بینک روڈ کی صفائی نہ کی گئی تو پیر کے روز شاہ سلطان پل بند کر کے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

شہریوں کا حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ

شہریوں اور دکانداروں نے حکومتِ آزاد کشمیر، بلدیہ مظفرآباد اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صفائی کی ایمرجنسی مہم کا آغاز کیا جائے اور ذمہ دار عملے کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں